بیع غرر کی اصطلاحی تعریف کیا ہے؟ بیع غرر کے کتنی قسمیں ہیں؟ اور کتنی شکلیں ہیں؟ -
بیع غرر کی اصطلاحی تعریف
ایسی بیع جسکی حقیقت واضح نہ ہو اور اسمیں دھوکے کا اندیشہ ہو تو اسے غرر کہتے ہیں ۔
جو شریعت کی نظر میں ممنوع ہے جیسا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے : (نَهَى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ
الْحَصَاةِ، وَعَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری کی بیع اور غرر پر مشتمل بیع سے
منع فرمایا ہے۔(صحيح مسلم باب بطلان بيع الحصاة)
غرر کے كتنی قسمیں ہیں ؟
غرر کی تین قسمیں ہیں.
١-معمولی غرر (الغرر الیسیر) مثال ۔ جسکا معمولی طور پر کوئی اعتبار نہیں کیا جاتا جیساکہ بعض ہوٹلوں میں قیمت فکس ہوتی ہے کے آپ ایک پلٹ کھائے یا دس پلٹ آپکو اتنا ہی دینا پڑیگا ۔ یہ بیع جائز ہے
٢-غرر فاحش (الغرر الکثیر ) مثال ۔ اُڑتے ہوئے پرندے کی بیع کرنا ، تالاب میں مچھلیوں کی بیع کرنا۔ وغیرہ ۔ یہ بیع جائز نہیں ہے ۔
٣-غرر اضطراری (الغرر المتوسط) مثال ۔ مکان خریدنا انکے بنیاد کو دیکھے بغیر۔ یہ بیع جائز ہے
غرر فاحش کی مختلف شکلیں
١-بیع الحصاة : (کنکری کی بیع) خرید وفروخت کا وہ طریقہ ہے
جو زمانہ جاہلیت میں رائج تھا۔فروخت کنندہ خریدار سے کہتا میں یہ کنکری پھینکتا
ہوں یہ جہاں گرے گی میں وہاں تک یہ زمین آپ کو اتنے میں فروخت کرتا ہوں۔یہ ممنوع
ہے، کیونکہ اس صورت میں زمین مبہم رہتی ہے، جبکہ شریعت کا حکم یہ ہے کہ جو چیز
فروخت کی جارہی ہو وہ واضح اور متعین ہونی چاہیے۔ (ماخوذ من مکتبہ شاملہ اردو)۔
٢-بیع محاقلہ : کھڑی فصل(کھیتی )کو کٹی فصل کے عوض میں بیچنا۔
٣-بیع مزابنہ : پکی کھجور کو تازہ کھجور ( جو کھجور درخت میں لگی ہو ) کے عوض میں بیچنا ۔
٤-بیع مخاضرہ : پھل پکنے سے پہلے ہی بیچنا ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں