8 - دعوت الی الله کے اہداف و مقاصد

 

      دعوت کے اہداف و مقاصد کو درج ذیل نقات میں ملخص انداز  میں بیان کیا جا سکتا ہے ۔

١-  تخلیق انسانیت کے مقاصد کو پورا کرنا اور مخلوق کو وہ مقصد یاد دلانا اور وہ مقصد ہے الله وحده لا شريك له کی عبادت کرنا (وما خلقت الجن والانسان الالیعبدون) ۔

٢-  ذات باری تعالی اس کے اسماء حسنی اور اس کی صفات جلیلہ اور افعال کاملہ کی معرفت حاصل کرنے اور شرک کی تمام صورتوں سے اجتناب کرنے کے لئے لوگوں کی رہنمائی کرنا ۔

٣-  لوگوں کو دینی احکام کی تعلیم دینا اور ان میں " تفقہ فی الدین" کا ملکہ پیدا کرنا کہ وہ علی وجہ البصیرہ اللہ کی عبادت کر سکے۔

٤-  انسانیت کو تباہی و بربادی سے بچانا کیونکہ انسان محض اپنے عقل و خواہش کے بل بوتے نقصان دہ امور سے محفوظ نہیں رہ سکتا ہے یہ شریعت الہی کا خاصہ ہے اسکے اصول و قوانین حلال و حرام کے ضابطے اپنے متبعین کو صلاح و فلاح اور سعادت و عزت کی ضمانت دیتا ہے۔ 

٥-  امت محمدیہ میں عاملین دین کی تعداد میں اضافہ اور منحرفین اور نافرمان لوگوں کی تعداد میں کمی کی کوشش کرنا۔

٦-  اسلام کی خوبیوں کو اجاگر کرنا اور اسکی جامعیت اور بارگاہ الہی میں مقبولیت کو واضح کرنا اور آخرت میں دین حق کی انفرادی شان کو ظاہر کرنا۔

٧-  روئے زمین کو خیر اور عمل صالح سے معمور کرنا اور شر و فساد سے پاک کرنا۔ اس سے روئے زمین پر امن پھیلے گا اور عدل و اسلامی بول بالا ہوگا لوگوں کے اخلاق تحسن پیدا ہوگا ۔ اختلافات کا خاتمہ اور حقد وحسد کا ازالہ ہوگا لوگوں کے معاملات درست ہونگے عائلی و اجتماعی اور اقتصادی نظام میں سدھار آئے گا اور بندوں پر اللہ کی رحمت عام ہوگی اور برکتوں کا فیضان ہوگا۔

الدروس aldroos Aldroos aldroos.com ALDROOS 

دعوت الی الله کے اہداف و مقاصد- الدروس 

دعوت الى اللہ اور داعی کے اوصاف pdf / دعوت و تبلیغ کا مقصد/ دعوت و تبلیغ قرآن کی روشنی میں/ داعی کے اوصاف قرآن کی روشنی میں/ دعوت الی الله pdf/ دعوت دین اور اس کا طریقہ کار pdf

تبصرے